خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 11

خطبات محمود ر سوم کرتا ہوں۔ایک انسان کا ہدایت یاب ہونا مشکل ہے اور یہاں تو اپنے فضل محض اپنے فضل سے جماعتوں کی جماعتیں لا رہا ہے۔پس اس صورت سے کام کرو کہ گویا تم خدا کے ہاتھ میں آلے ہو۔اگر کام میں کوئی نقص آیا تو سمجھو کہ یہ خدا کے کام پر نقص عائد ہو گا۔پس خوب محنت سے کام کرو۔صدق و مداد پر عمل پیرا ر ہو۔جو فلاح پانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اللہ کے لئے ہو جا ئیں اللہ تعالی خود انہیں سب کچھ دے گا۔وہ پہلے دیکھنا چاہتا ہے که انسان میرا مقابلہ تو نہیں کرتا۔جب تک کوئی دکھ برداشت نہ کرو گے سکھ کو نہ پاسکو گے پس جو آسودگی چاہتے ہیں وہ خدا کے لئے تنگی برداشت کرنے کے واسطے تیار ہو جائیں جو اپنے آپ کو پہلے اللہ تعالٰی کے سپرد کر دیتے ہیں وہ کبھی ضائع نہیں ہوتے۔اللہ تعالٰی ہماری جماعت کو صدق و سداد عطا فرمائے ان کے نفسوں کی اصلاح کرے ان کی کمزوریوں کو دور کر دے، ان کے اندر اخلاص، تقوی، پرہیز گاری پیدا کرے۔ان کو ایسا کر دے کہ اس کے ارادہ کے خلاف کچھ نہ کریں۔وہ ایسے ہو جائیں جیسے بچہ ماں پر اپنا سب بھروسہ رکھتا ہے۔ان کی غلطیاں جو ہیں معاف کردے، کاموں میں برکت دے، ہاتھوں میں برکت دے، خیالوں میں برکت دے، نیک خواہشوں میں برکت دے۔اپنے حق میں بہتر بات ہم نہیں سمجھتے کونسی ہے وہ آپ ہی جو بہتر ہے وہ کرے۔تکبر، خودی، اباء، خود پسندی، ان میں نہ رہے ہر طرح پر ان کی اصلاح ہو جائے۔اللہ تعالی اس رشتہ میں برکت دے۔آمین۔له الاحزاب : اے (الفضل ۳۰ مارچ و یکم اپریل ۱۹۱۵ء صفحه ۱۱ تا ۱۴) ه ترندی ابواب الامثال: اجاء مثل ابن ادم و اجله و اجله که تاریخ احمدیت جلد ۳ صفحه ۲۰۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس جنس کا نام "کتاب البنين والبنات" رکھا تھا۔سے مولوی محمد علی صاحب کی طرف اشارہ ہے۔