خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 194 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 194

خطبات محمود ۱۹۴ جلد سوم ایجاب و قبول کے بعد فرمایا۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کو ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن کی طرف میں نے اشارہ کیا ہے پھر ان کے خاندان میں اب ایک ہی وجود ایسا ہے جس نے ابھی تک اس ہدایت کو قبول نہیں کیا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لائے۔ان کے لئے بھی دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ان کو ہدایت دے۔لوگ سوتیلے بھائیوں میں فرق کرتے ہیں مگر میں تو کوئی فرق نہیں سمجھتا۔ایک انگریز نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا مرزا سلطان احمد شه صاحب ہمارے تمہارے حقیقی بھائی ہیں؟ چونکہ میں ان کو حقیقی ہی سمجھتا ہوں میں نے کہہ دیا کہ ہاں وہ حقیقی بھائی ہیں۔بعد میں مجھے خیال آیا وہ میری اصطلاح نہیں جانتا ہوگا کہیں مجھے جھوٹا ہی خیال نہ کرے۔غرض جب سے میں نے ہوش سنبھالی ہے میں برابر ان کے لئے دعا کرتا رہا ہوں کہ خدا تعالی ان کو ہدایت دے۔میں سنتا رہتا ہوں وہ احمدیت کو ہدایت کی راہ ہی خیال کرتے ہیں مگر کوئی روک ہے جس کے لئے دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالی اس روک کو ہٹا دے۔آمین۔الفضل ۶ - جون ۱۹۲۴ء صفحه ۶ تا ۹) لے الحکم جلد ۲۶ نمبر ۲۱۔مورخہ ۷ - جون ۱۹۲۴ء صفحه ۱ ه ترندی ابواب النکاح باب ما جاء فی من مسلح و علی مثلث خصال کے مسلم کتاب الصلوة باب الصلوة على النبي بعد التشهد ة البقرة : ۱۵۰ نے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے اکتوبر ۱۹۲۸ء میں اعلان احمدیت کیا۔(الفضل اکتوبر ۱۹۲۸ء) اور دسمبر میں باقاعدہ بیعت کی۔(الفضل - دسمبر ۱۹۳۰ء)