خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 152 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 152

خطبات محمود ۱۵۲ جلد سوم آیا ۔ ایک سوداگر کی جیب سے جو اھرات کی پڑیا گر گئی ایک بچہ کو ملی اس نے معمولی شیشہ خیال کر کے پیر کے چار چار بیچ ڈالے۔ لڑکے آپس میں گولیاں کھیلتے ہیں۔ ایک شخص نے اپنے بچے کے پاس دیکھا تو پہچانا۔ کسی دکاندار کے پاس لے گیا اس نے بڑی قیمت بتائی جس کے جواھرات تو تھے اس نے پولیس میں اطلاع کر دی۔ اس شخص سے جس کے بچہ کے قبضہ میں ہیرا تھا پوچھا گیا۔ اس نے سب حال بتایا ۔ آخر سراغ لگا کہ لڑکوں کو پڑ یا ملی تھی۔ اب دیکھو کہ ان بچوں کو صرف یہ معلوم تھا کہ یہ شیشے ہیں ان سے کھیلنا چاہئے۔ اگر ان کو اس کی اہمیت معلوم ہوتی تو وہ پیسہ کے چار چار نہ بیچے۔ یہی حال نکاح کا ہے انسان کی زندگی اگر با امن ہو سکتی ہے تو نکاح سے ۔ اگر اس کو اس کی اہمیت کا علم ہو تو اس سے بڑے بڑے فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں اس کے متعلق فرماتا ہے : يَاتِهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا له اے لوگو! اپنے رب کا تقوی اختیار کرو جس نے تم کو ایک جوڑے سے پیدا کیا۔ اور پھر کسی قدر جوڑوں کو پھیلا دیا۔ مرد بنائے، عورتیں بنائیں کیا یہ اتنا بڑا کار خانہ لغو ہے۔ اِنَّ الله كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا - وہ تم پر نگہبانی کر رہا ہے ۔ شریعت بھیجی ۔ انبیاء بھیجے تاکہ تمہاری زندگیاں ۔ پر امن ہوں۔ پس یہ کارخانہ لغو نہیں۔ اس کی اہمیت کا خیال کرو۔ اور وہ فوائد اٹھاؤ جو اس کے اندر ہیں۔ مگر بہت ہیں جو اس کی اہمیت سے بے خبر ہیں۔ اور بہت ہیں جو جانتے تو ہیں مگر وہ فوائد حاصل نہیں کر سکتے ۔ له الفضل ۱۵۔ مئی ۱۹۲۲ء صفحه ۲ ته القيام : ٢ الفضل ۱۰- اگست ۱۹۲۲ء صفحہ ۶)