خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 145 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 145

خطبات محمود ۱۴۵ ۴۴ جلد موم صداقت پر قائم رہنے کا خوشگوار نتیجہ (فرموده ۱۸ فروری ۱۹۲۲ء) بابو عنایت الہی صاحب ملازم ڈاک خانہ ولد میاں چراغ دین مرحوم سکنہ نبی پور متصل گورداسپور کا نکاح حمیدہ بیگم بنت امیر خان صاحب مرحوم قادیان سے پانچ سو روپیہ مہر پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۱۸۔فروری ۱۹۲۲ء بوقت عصر پڑھا۔اے تعلق خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔مجھے آج صبح سے بلکہ کل شام سے ریزش کے آثار نظر آتے ہیں اس لئے میں زیادہ نہیں بول سکتا لیکن مختصرا احباب کو یہ بات بتاتا ہوں کہ یہ نکاح آیات خطبہ نکاح سے خاص رکھتا ہے۔میاں نظام الدین صاحب سابق ملازم پوسٹ آفس پرانے احمدی ہیں۔انہوں نے دو ایک روز گزرتے ہیں مجھے ایک رقعہ لکھا تھا کہ ان کا ایک قریبی رشتہ دار ہے عنایت الہی اس کی شادی قریب کے رشتہ داروں میں قرار پائی جب وہاں نکاح کے لئے گئے تو ان لوگوں نے کہا کہ تم احمدی ہو ؟ انہوں نے جواب دیا۔ہاں۔کہا کہ احمدی غیر احمدی کو لڑکی نہیں دیتے۔اس قاعدہ کے مطابق غیر احمدی لڑکی احمدی کو بھی نہیں دی جاسکتی۔احمدیت چھوڑ دو تو رشتہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا یہ نہیں ہو سکتا۔یہاں آگئے۔بعض اوقات یہاں دو سال گزر جاتے ہیں اور رشتہ نہیں ہو تا مگر قرآن کریم کی اسی خطبہ کی آیتوں میں سے جیسا کہ ایک میں فرمایا۔کیا تُهَا الذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا يُصْلِحُ لَكُمُ اعْمَالَكُمْ ہے کہ اگر تم صداقت پر قائم رہو رہو تو ہم تمہارے معاملات کو خود درست کر دیں گے سو اللہ تعالیٰ نے یہ سامان کیا کہ د رو