خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 114 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 114

خطبات محمود ٣٣ جلد - کامل راحت تعلق بااللہ میں ہے فرموده ۱۶ - نومبر ۱۹۲۱ء) لے خطبہ مسنونہ کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا : انسانی پیدائش میں اللہ تعالٰی نے ایسے اسرار مخفی رکھے ہیں جن سے اس کی ذات کی طرف توجہ ہوتی ہے۔ان اسرار میں سے ایک سردہ انس اور محبت ہے جو انسان کے دل میں اللہ تعالٰی نے ودیعت کیا۔خواہ کوئی کتنا ہی سنگدل انسان ہو پھر بھی اس کے دل میں محبت مخفی ہوتی ہے۔ڈاکوؤں اور قاتلوں کی اور ظالم بادشاہوں کو بھی دیکھا گیا ہے ان کو بھی بعض وجودوں سے محبت ہوتی ہے۔یہ محبت انسانی قلب میں پیدا کر کے خدا تعالٰی نے انسان کی توجہ اپنی طرف پھیر دی ہے اور انسان کے دل میں آگ لگا دی ہے تاکہ اس کو معلوم ہو کہ اسکی عین راحت خدا تعالی میں ہے۔عورت کے دل میں مرد کی اور مرد کے دل میں عورت کی اور اولاد کی تڑپ اور محبت رکھی گئی ہے وہ ان محبتوں کو چکھتا اور مسرور ہوتا ہے۔لیکن ان محبتوں سے لذت یاب ہو کر اس کے دل میں ایک اور آگ لگتی ہے۔جیسے کہ پھوڑے پر کھجلی ہوتی ہے انسان کھجلاتا ہے اور اسے کھجلانے میں اس کو ایک مزا آتا ہے لیکن وہ محسوس کرتا ہے کہ میرا پھوڑا اچھا ہو رہا ہے اور اس وقت اندازہ کرتا ہے کہ جب میرا پھوڑا بالکل ہی اچھا ہو جائے گا تو مجھ کو کتنی راحت ہوگی۔مگریہ کھیلی ہی اس کی اس انتہائی خوشی کا موجب نہیں ہوتی۔اسی طرح انسان کے دل میں جو محبت ہے وہ جن چیزوں سے محبت کرتا ہے اس میں اس کو محسوس ہوتا ہے کہ میری راحت مکمل نہیں۔وہ بیوی سے محبت کرتا ہے، اولاد سے محبت کرتا