خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 59 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 59

ن محمود ۵۹ جلد سوم - نہیں کیا بلکہ انہوں نے اسلام کے ان تمام نقائص کو دور کر دیا ہے جو پیدا ہو گئے تھے۔عقائد کو درست کیا، اعمال کو درست کیا، معاملات کو درست کیا، تمدن کو درست کیا۔غرض سب باتوں کو درست کیا اور اسلام کو ایسا خوبصورت بنا دیا جیسا کہ وہ آج سے ۱۳ سو برس پیشتر تھا۔اس لئے احمدیوں کو خدا کا شکر گزار ہونا چاہئے کیونکہ خدا کا وعدہ ہے کہ اگر ہم خدا کے شکر گزار ہوں گے تو ہمارے لئے اس کی نعمت اور بڑھے گی۔اور اگر ناشکری کریں گے تو پھر اس کا عذاب بھی سخت ہے۔پس یہ ہم پر احسان ہو رہے ہیں جس کے لئے ہمیں شکر گزار ہونا چاہئے۔صداقت کا وہ دریا جو چلا آرہا تھا اس زمانہ میں ریت کے نیچے دب گیا تھا لیکن حضرت مرزا صاحب نے پھاوڑا لے کر ریت ہٹا دی اور دریا کو ہمارے لئے جاری کر دیا۔اب اگر ہم اس کو چھوڑ دیں تو ناشکر گزار ہوں گے۔غرض حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ سے ہم پر جو فیضان ہوا وہ ہمارے ہر معاملہ پر حاوی ہے۔مثلاً یہی نکاح کا معاملہ ہے جو اس کی سادہ صورت ہے وہ ہمارے سوا اور کہیں نظر نہیں آتی۔دوسرے لوگوں میں جو طریق مروج ہے اس کی صورت یہ ہے کہ پرانے خطبے چلے آتے ہیں جو فارسی میں ہیں اور وہی پڑھے جاتے ہیں۔اس سے اتنا معلوم ہوتا ہے کہ آج سے پانچ چھ سو سال قبل تک مسلمانوں کی حالت اچھی تھی۔وہ ماثورہ نصائح کو اپنی زبان میں سنا دیتے تھے۔لیکن اس کا بعد ایسا تغیر ہو گیا کہ نصایح کی اصل غرض فوت ہو گئی۔ایسے ملاں جو کچھ نہیں پڑھے ہوئے فارسی میں خطبہ پڑھتے اور کہلواتے ہیں ”بگو کہ من قبول کردم" مشہور ہے کہ ایک پڑھا ہوا شخص تھا اس کا جب نکاح ہوا۔ملا صاحب نے اسے کہا کہ "بگو کہ من قبول کردم " اس نے کہا "من قبول کردم " ملا صاحب نے کہا یوں کہو " بگو کہ من قبول کردم " اس نے کہا نکاح تو میرا ہو رہا ہے میں کس کو کہوں۔پھر مر شرعی کا مسئلہ ہے ایک ایسا نکاح دیکھنے کا مجھے کو بھی اتفاق ہوا تھا۔خطیب صاحب نے کہا کہ مہر شرعی رکھا گیا ہے میں نے پوچھا مر شرعی کیا ہوتا ہے انہوں نے کہا ہر جو مروج ہے۔میں نے کہا کہ کس روایت سے ثابت ہے کہنے لگے یہ تو میں نہیں جانتا۔حالانکہ رسول کریم سے لے کر صحابہ تک میں تھوڑے سے تھوڑا مہر بھی تھا اور بڑے سے بڑا بھی۔اگر ایک انگشتری دینا سے اور قرآن کریم کی کسی سورۃ کا حفظ کرا دینا بھی مہر ہو تا تھا۔کہ تو تھیں تیں ہزار بھی مہر مقرر ہوا ہے۔شہ نبی کریم اللہ کے اول مخاطب چونکہ عرب تھے اس لئے