خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 55 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 55

۵۵ ۱۶ خطبات محمود نکاح سے قبل تحقیق کرلینی چاہئے فرموده ۱۹۲۰ء) خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا :- جہاں اسلام دین فطرت ہے یعنی فطرت جس کی مخالف نہیں وہاں یہی دین اب ایسے تغیرات کے نیچے آگیا ہے کہ اگر لوگ اس کو فطرت کے مخالف کہیں تو غلط نہیں۔آج دنیا کے سامنے جو اسلام لوگ پیش کرتے ہیں اس کو دیکھ کر اگر کوئی شخص کہہ دے کہ اس مذہب کو اپنے پاس ہی رکھو تو بے جا نہیں۔انسانوں میں نقص ہوتے ہیں مگر ایسے تمہیں کہ ان کا کوئی بھی جسم سلامت نہ ہو۔کسی کی ناک نہ ہوگی، کسی کا کان نہ ہو گا، کوئی کانا ہو گا، کسی کے دانت ٹوٹے ہوئے ہوں گے، کسی کے جسم پر زخم ہو گا لیکن کوئی ایسا نہ ہو گا کہ جس کی کوئی چیز بھی سلامت نہ ہو۔ایسا شخص خیال میں نہیں آسکتا جس کی شنوائی نہ ہو ، بیتائی نہ ہو ، گویائی نہ ہو اور کان اور ناک کٹے ہوں، ہاتھ نہ ہوں، پاؤں نہ ہوں غرض کہ جسم کا کوئی حصہ سلامت نہ ہو مگر اسلام کی موجودہ شکل ایسی بنادی گئی ہے کہ سر سے لے کر پیر تک اس میں نقص ہی نقص دکھائی دیتے ہیں۔کیسی عجیب بات ہے کہ وہ صداقت اور حقانیت سے پرند ہب جس کے مقابلہ میں تمام دنیا کے فلسفیوں کی نظریں جھک جاتی ہیں اور آنکھیں کھل جاتی ہیں آج سوائے اس کے کہ کوئی اس کو باپ دادا کا مذہب خیال کر کے مانے اس کو ایسا بھیانک کر دیا گیا ہے کہ ایسا شخص : حقیقت سے بے خبر ہو اس سے ڈرتا ہے۔