خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 54 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 54

خطبات محمود ۵۴ جلد سوم جائے۔مثلاً اگر ایک شخص چاہتا ہے کہ اس کے کھیت میں موٹا دانہ نکلے تو وہ پہلے ہی دن اس کی بنیاد اچھی رکھے گا۔ہل اچھی طرح چلائے گا اور خوب پانی دے گا اور حفاظت کرے گا یہ نہیں کہ موٹا دانہ بغیر بنیاد اچھی کے لگ سکے۔اسی غرض کی طرف اسلام نے متوجہ کیا ہے کہ نکاح اس لئے کیا جاتا ہے کہ اس سے انسان پیدا ہوں تو اچھے انسان پیدا کرنے کے لئے نکاح کے متعلق پہلے ہی اللہ تعالٰی فرماتا ہے اتَّقُوا اللہ سے اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔اگر تم تقویٰ اختیار کرو گے تو اچھے انسان پیدا ہوں گے۔یہ ایک بڑا نکتہ ہے جو شخص اس کو سمجھ لے تو اس کے الفضل ۱۲ اپریل ۱۹۲۰ء صفحه ۶) لئے بہت مفید ہو گا۔ے تاریخ نکاح کا علم نہیں ہو سکا۔ه الاحزاب : اے