خطبات محمود (جلد 3) — Page 634
خطبات محمود ۶۳۴ جلد سوم اچھی تربیت سے اپنے قائمقام پیدا کرو (فرموده ۲- اپریل ۱۹۴۸ء) ۲- اپریل ۱۹۴۸ء بعد نماز مغرب حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مکرم عبد الخالق صاحب مہتہ ابن جناب بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی کے نکاح مکرمہ ممتاز عصمت صاحبہ بنت مکرم ڈاکٹر منیر امرتسری بعوض دو ہزار روپیہ اور حفیظ احمد خان صاحب ابن چوہدری نذیر حسین صاحب کے نکاح کا اعلان فرمایا۔لے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دنیا میں لوگ پیدا بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں۔بعض پیدا ہو کر بڑے ہو جاتے ہیں اور بعض تو پیدا ہو کر چھوٹے رہ جاتے ہیں۔جس طرح گٹھلی یا بیج سے سبزہ نکلتا ہے تو سوائے ایک واقف کار آدمی کے جو جانتا ہے کہ اس سے کیا پیدا ہو گا دوسرا یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس سبزہ میں کوئی معمولی سا گھاس یا پودا پیدا ہو گا یا اس سے بہت بڑا درخت بنے گا۔کئی گھاس اور پورے نصف انچ یا ایک انچ رہ جاتے ہیں اور کئی چھوٹی چھوٹی سبزیاں ترقی کر کے اتنا بڑا درخت بن جاتی ہیں کہ سینکڑوں آدمی اس کے سایہ کے نیچے آرام کر سکتے ہیں اور سایہ میں بیٹھ سکتے ہیں۔ابتدائی حالت میں وہ یکساں ہوتی ہیں لیکن انتہائی حالت میں وہ مختلف ہو جاتی ہیں۔کوئی روئیدگی ایسی ہوتی ہے کہ مہینہ ڈیڑھ مہینہ میں اس کا سارا جوش ختم ہو جاتا ہے اور پھر سوکھے گھاس کی طرح ہو جاتی ہے اور کوئی سبزہ ایک مضبوط درخت بن جاتا ہے یا ایک چھوٹا سا پودا سینکڑوں سال کی عمر تک جاتا ہے۔بعض پھول جو بنگلوں میں لگائے جاتے ہیں ایک یا دو دن میں