خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vi of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page vi

اس جلد کے نئے ایڈیشن کی تیاری کے سلسلہ میں بہت سے دوستوں نے ادارہ کی عملی معاونت فرمائی ہے۔خاکسار ان کا ولی شکریہ ادا کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ خدا تعالیٰ ان کے علم و فضل میں برکت عطا فرمائے اور اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نوازے۔آمین۔اس سلسلے میں خاکسار درج ذیل احباب کا خصوصیت سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔اور ان کا احسان مند ہے۔ان سب دوستوں کے مخلصانہ تعاون سے ہم اس قابل ہو سکے ہیں کہ یہ خوبصورت تحفہ احباب جماعت کی خدمت میں پیش کر سکیں۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ یہ جواہر پارے اب آپ کے ہاتھوں میں ہیں۔ان کی زیادہ سے زیادہ اشاعت سے جہاں ادارہ کے لئے اس کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا آسان ہو گا وہاں نئی نسل کی تربیت کے لئے بھی یہ بہت ممد و معاون ثابت ہونگے۔اللہ تعالٰی ہمیں اس اہم ذمہ داری سے احسن طور پر عہدہ بر آہونے اور جماعت کے دوستوں کو ان خطبات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔