خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 454 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 454

خطبات محمود ۴۵۴ جلد سوم معرفت کے نکتہ کی طرف توجہ دلائی۔فرمایا یہ جو شادی ہونے لگی ہے یہ کھیل نہیں ہے۔اس میں جیسے تم اخلاق دکھاؤ گے ، جیسی تم نیکیاں کرو گے، جس قدر تم خدا کی خشیت دلوں میں پیدا کرو گے اسی قدر تمہاری اولاد اعلیٰ ہوگی اور تمہارا نیک نام دنیا میں قائم رہے گا۔لیکن اگر بدیاں کرو گے، خدا کو بھول جاؤ گے، اس کے احکام کو نظر انداز کرو گے تو اس طرح بھی نسل قائم رہے گی مگر لوگ تمہارا نام برائی سے لیں گے۔تو فرمایا میاں شادی کرنے لگے ہو تمہارے چھوٹے چھوٹے اعمال کا ایسا اثر پڑے گا جو سینکڑوں سال تک چلے گا۔اگر اچھے اعمال کرو گے تو اچھی صورت میں اور اگر برے اعمال کرد گے تو بری صورت میں اثر پڑے گا۔انَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ اللہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو اعمال انسان بھول جاتا ہے خدا ان کو یاد رکھتا اور ان کے نتائج پیدا کرتا ہے۔جو نیک اعمال کرے گا اس کی نیک نسل چلے گی اور جو برے اعمال کرے گا اس کی بری۔پھر جب کوئی بڑا نیک پیدا ہوتا ہے تو نسل اسی کی طرف منسوب ہونے لگ جاتی ہے اسی طرح جب کوئی بڑا بد پیدا ہوتا ہے تو لوگ اس خاندان کی نسل کو اس کی طرف منسوب کرنے لگ جاتے ہیں۔کہتے ہیں کوئی کفن چور تھا۔سب لوگ اسے برے الفاظ میں یاد کرتے اس کا ایک لڑکا تھا اس نے کسی سے پوچھا یہ بدنامی کا داغ کس طرح دور ہو سکتا ہے۔اس نے بتایا کہ جب پہلے سے کوئی بڑھ کر پیدا ہو جائے تو لوگ پہلے بد نام کو بھول جاتے ہیں بلکہ اسے اچھا سمجھنے لگ جاتے ہیں۔اس پر اس نے خود کفن چرانے شروع کر دیئے اور مزید بر آں یہ کہ لاش کو قبر سے باہر ہی پھینک جاتا۔اس پر شور پڑ گیا کہ خدا رحم کرے پہلا کفن چور لاش تو دفن کر جاتا تھا اب کوئی ایسا اٹھا ہے جو لاش باہر ہی پھینک جاتا ہے۔اس طرح جب پہلے کفن چور کا تذکرہ لوگوں نے چھوڑ دیا تو اس نے بھی کفن چرانے چھوڑ دیئے۔غرض یہ ایک چھوٹی سی آیت کا ایک ٹکڑا ہے جس میں اور بھی بہت سے مضامین ہیں۔اس میں یہ کتنی بڑی ہدایت دی کہ میاں بیوی کے تعلقات کی بناء ایسے رنگ میں رکھنی چاہئے کہ اولاد اور نسل نیک ہو اس کے لئے لوگوں کے منہ سے دعائیں نکلیں اور خاندان کی نیک نامی قائم ہو۔اس وقت سید منظور علی شاہ صاحب کی لڑکی کا نکاح ہے ان کے والد کئی سال ہوئے فوت ہو چکے ہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات سے چند سال قبل بیعت میں داخل