خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 450

خطبات محمود ۴۵۰ جلد سوم طرف ان کو جو ڑ کر محدود کرتا ہے پہلے شادی کے ذریعہ وسعت دیتا ہے اور نسل پیدا ہوتی ہے پھر شادیوں کے ذریعہ محدود کر دیتا ہے پھر نسل پیدا ہوتی ہے تو وسعت دیتا ہے پھر شادیوں کے ذریعہ محدود کر دیتا ہے۔اس طرح اللہ تعالیٰ ایک طرف خاندانوں کو پھیلاتا ہے اور وسعت دیتا ہے اور دوسری طرف محدود کر دیتا ہے۔اسلام میں شادی انسانی تمدن کو جہاں وسیع کرنے کا ذریعہ ہے وہاں محدود کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔وسیع اس طرح کہ جب شادی کے ذریعہ دو خاندانوں کو آپس میں ملا دیا جاتا ہے اور نسل پھیل جاتی ہے تو ایک دوسرے سے اجنبی ہونے لگ جاتے ہیں۔پھر اس کو محدود کرنے کے لئے اور شادیاں کی جاتی ہیں اور وہ جو اجنبی ہونے لگ جاتے ہیں قریبی رشتہ دار ہو جاتے ہیں۔سو اسلام نے شادی کی دو بھاری اغراض رکھی ہیں ایک طرف تو اس کے ذریعہ وسعت پیدا ہوتی ہے اور دوسری طرف تقید پیدا ہوتی ہے اور یہ تعلق ایسا ہے جو شیر و شکر سے بڑھ کر ہے کیونکہ دودھ اور کھانڈ کے ملانے سے ایک طرف وسعت اور دوسری طرف تقیید پیدا نہیں ہوتی۔یہ وسعت اور تقیید اللہ تعالیٰ نے صرف شادی میں ہی رکھی ہے۔الفضل سے فریقین کا تعین نہیں ہو سکا۔الفضل ۲۶ دسمبر ۱۹۳۷ء صفحه (۵۴)