خطبات محمود (جلد 3) — Page 426
خطبات محمود ۴۲۶ جلد سوم انسان کے بچپن کے اثرات کا جوانی اور بڑھاپے میں جاکر اثر پڑتا ہے۔اثرات دو قسم کے ہوتے ہیں ایک اچھے دو سرے برے برے اثرات کے نتیجہ میں ایسی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں جو ایک لمبے عرصہ کے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ان برے اثرات کو زائل کرنے کا طریق انہوں نے تجویز کیا ہے کہ مقناطیسی نیند سلا کر انسان کو سیمیکٹو مائنڈ (SUBJECTIVE MIND) یعنی مخفی اثرات کو جن کا اس پر اثر پڑ رہا ہوتا ہے معلوم کیا جائے اور انہیں مد نظر رکھتے ہوئے ان بیماریوں کا علاج کیا جائے۔مگر ان اثرات کو جن سے وہ ماضی میں متاثر ہوا اور مستقبل میں وہ اس پر اثر ڈال رہے ہیں بجائے اس کے کہ ہم سائیکو انیلیسز PSYCHO) (ANALYSIS کے ذریعہ معلوم کریں اور ان کا علاج سوچیں اللہ تعالی جو خبیر ہے اور تمام پچھلے اعمال کو جانتا ہے اس سے کیوں نہ علاج کرائیں۔فرائڈ یا فرائڈ کے شاگرد تو مسمریزم کے ذریعہ یا حواس مختل کر دینے کے ذریعہ ماضی کے اثرات کو ایک حد تک کم معلوم کر کے ان کا علاج کرتے ہیں حالانکہ ان کا ان اثرات کے متعلق PSYCHO ANALYSIS کے ذریعہ حاصل کیا ہوا علم یقینی نہیں ہوتا۔مگر خدا تعالیٰ خبیر ہے اور ماضی کے تمام حالات کا یقینی علم رکھتا ہے۔پس ہم بجائے فرائڈ یا اس کے شاگردوں کے پاس جانے کے کیوں نہ خدا تعالیٰ کی طرف جھکیں اور اس سے دعا کریں کہ الہی تو ہمیں ماضی کے بداثرات کے نتائج سے بچا۔پس اس کی طرف جھکنا چاہئے اور اس سے امداد کا طالب ہونا چاہئے کہ اس کی ذات کو ماضی کا کامل ہے۔غرض شادی کے موقع پر اِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ کو مد نظر رکھو کیونکہ خدای سب گزشتہ اعمال سے واقف ہے اور اس کے حضور دعا کرو اور اسی سے مدد حاصل کرو۔حقیقت یہ ہے کہ جب اسلامی احکام کے مطابق شادی کی جائے تو انسان کے لئے راحت ہوتی ہے اور شادی کے بہترین نتائج نکل سکتے ہیں۔لے کنز العمال جلد ۱۶ صفحه ۴۶۱ روایت نمبر ۴۵۴۳۹ مطبوعہ حلب ۱۹۷۷ء ه الحشر : ۱۹ الفضل ۳۰- جون ۱۹۳۷ء صفحه ۵۷۴) SIGMUNDFRED(FROID(۶۱۸۵۷ - ۱۹۳۹ء)، آسٹرین۔علم نفسیات کا ماہر