خطبات محمود (جلد 3) — Page 403
خطبات محمود جلد سوم که و سے کی بجائے ۲ فیصدی بلکہ اس سے بھی کم کر دیا ہے کس طرح ممکن ہے کہ میں کمزوری دکھلاؤں اور عقائد میں تبدیلی کرلوں۔پہلے تو میں نے اس وقت جبکہ ظاہری اسباب ان کے پاس تھے کمزوری نہ دکھائی تو اب جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھ سے وہ حالت دور کردی ہے کس طرح کمزوری دکھا سکتا ہوں۔میں تو ان کی اس خود پسندی پر حیران ہوں انہوں نے پہلے کون سی کسر ہماری مخالفت میں باقی رکھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو ہر موقع پر رسوائی پر رسوائی دکھائی اور یہ ذلیل خوار ہوئے۔ابتداء میں جب مجھے ان کے متعلق الہام ہوا ليمَةِ قَنْهُمْ کہ اللہ تعالیٰ ان کو ٹکڑے ٹکڑے اور پراگندہ کر دے گا تو اس وقت وہ اپنے اتحاد اور جبہ پر ناز کرتے تھے۔ایک دفعہ اپنی جماعت کے لوگوں میں تفرقہ پیدا ہوتے دیکھا تو کہا کہ میاں صاحب کا الہام کیمز قَنَّهُم پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔نادان لوگ ہم پر بھی اعتراض کرتے ہیں کہ تمہارے اندر منافق پائے جاتے ہیں۔بے شک بعض منافق ہیں مگر ان میں خدا تعالٰی کے فضل سے طاقت نہیں کہ وہ میرے سامنے بولیں مگر پیغامیوں میں کئی لوگ ہیں جو مولوی محمد علی صاحب کے سامنے بولتے ہیں اور بعض استعفیٰ داخل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔یہ اس لئے کہ ان کے عقائد سچائی - دور جا پڑے ہیں اس لئے خدا تعالیٰ نے ان سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہے اور اس کا ہاتھ میرے ساتھ ہے اس وجہ سے نہیں کہ میں اپنی ذات میں کچھ ہوں بلکہ محض اس لئے کہ میں نے سلسلہ کی بہت سی صداقتوں کو اللہ تعالیٰ کے ہی فضل سے نڈر ہو کر بیان کیا اور ان سچائیوں کی خاطر میرے جیسے کمزور اور بے بضاعت شخص کی اس نے مدد کی۔پس ایسے لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ میں کسی فائدہ کے لئے خدا تعالٰی کی باتوں کو نہیں چھوڑ سکتا۔میرا وجود ہے کیا جس کا نفع کوئی قیمت رکھتا ہو۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہوئی ادنی صداقت کے لئے میرے جیسے کروڑوں وجود بے دھڑک قربان کئے جاسکتے ہیں۔پس ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ دین کے مسائل میں کوئی سودا نہیں کیا جا سکتا۔اگر ہمارا اختلاف دینی مسئلہ کے لئے ہے تو سودا کرنے کے کیا معنے۔جس شخص کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائے چاہئے کہ وہ ندامت محسوس کرے اور اللہ تعالی کے حضور دعا کرے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔پہلے سلسلہ میں تفرقہ پیدا کرنا اور پھر دین میں سودا کرنے کی کوشش کرنا نہایت گری ہوئی حالت پر دلالت کرتا ہے اور باوجود مولوی محمد علی صاحب سے شدید اختلاف کے میں امید نہیں کرتا کہ انہوں نے ایسی بے حیائی کی بات کہی ہوگی۔غالبا یہ تجویز