خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 13 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 13

خطبات محمود چہار سوم اہلی زندگی کو تلخ بنانے والے امور کا بہترین علاج (فرموده یکم مارچ ۱۹۱۷ء) یکم مارچ ۱۹۱۷ء کو قاضی عبد اللطیف فارغ التحصیل طالب علم مبلغین کالج کا نکاح قاضی حبیب اللہ لاہوری کی بیٹی ام کلثوم سے پانچ سو روپیہ مہر پر پڑھایا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا انسان کی ترقی اور اس کا اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جانا بہت کچھ ایک دوسرے کی مدد اور تائید پر منحصر ہے۔اگر دنیا میں انسان ایک دوسرے کے مددگار اور معاون نہ ہوں تو ضروری ہے کہ بہت سی کامیابیاں حاصل کرنے سے محروم رہ جائیں اور جس طرح حیوانات کی زندگی ہوتی ہے اسی طرح انسانی زندگی بھی ہو جائے۔جتنے بڑے کاموں کی طرف انسان متوجہ ہوتا ہے اتنے ہی بڑے مصائب اور مشکلات اسے پیش آتی ہیں۔اس میں کیا شک ہے کہ جو شخص سہ منزلہ مکان پر چڑھے گاوہ زیادہ تھکے گا اور جو سطح زمین پر کی منزل پر رہے گاوہ نہیں تھکے گا قطب صاحب کی لاٹھ پر چڑھنے والوں کو دیکھا ہے کہ اچھے مضبوط اور طاقتور ہوتے ہیں مگر ہانپ جاتے ہیں۔تو جتنا کوئی بلند مقام پر چڑھے گا اتنا ہی بلند حوصلہ اور بلند ہمت اور پوری کوشش سے محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔چونکہ انسان اور حیوان کی زندگی کا مقصد ایک نہیں ہو سکتا اس لئے ان کی کوششوں اور محنتوں میں بھی فرق ہے۔انسان کو اللہ تعالٰی نے بہت سی مخلوق پر فضیلت دی ہے اور اس کے لئے ترقی کے راستوں