خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 113 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 113

خطبات محمود ١١٣ جلد سوم رغبت اور محبت ہو جاتی ہے مگر اسی کو کسی اور سے سخت نفرت ہوتی ہے۔ایک عورت ایک مرد سے اس لئے طلاق لیتی ہے کہ وہ اسے سخت مکروہ نظر آتا ہے اور ایک عورت کو ایک خاوند اس لئے علیحدہ کرتا ہے کہ وہ اسے نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھنا چاہتا۔مگر جب اسی مرد کی کسی اور عورت سے شادی ہو جاتی ہے یا اسی عورت کی کسی اور مرد سے شادی ہو جاتی ہے تو وہ ایک دوسرے کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔اس قسم کی باتوں سے پتہ لگتا ہے کہ کوئی مخفی اسرار ہیں جو قلوب کو قلوب سے وابستہ کرتے ہیں اور انسان کو ان کا علم نہیں ہے۔ان کے عدم علم کی وجہ سے اگر انسان چاہیے کہ اپنی کو شش اور سعی سے پیار اور محبت پیدا کرے اور آرام اور اطمینان کی زندگی حاصل کر سکے تو یہ اس کی نادانی ہوگی۔اس کے لئے ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ انسان تقوی اختیار کرے اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھے پھر باوجود ہزاروں کمزوریوں اور نقصوں کے یہ حالت ہوگی کہ بیوی میاں سے اور میاں بیوی سے محبت کرے گا۔اور ان کی زندگی نہایت آرام اور اطمینان سے بسر ہوگی اس لئے اس کو خاص طور پر مد نظر رکھنا چاہئے۔الفضل ۱۰- نومبر ۱۹۲۱ء صفحه ۶) فریقین کا تعین الفضل سے نہیں ہو سکا۔