خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 96

خطبات محمود ۹۶ جلد سوم ہوتے ہیں تو کہہ اٹھتے ہیں کہ ہم احمدیت چھوڑتے ہیں۔جب تک شادی کا سوال نہ تھا ان پر پردہ پڑا ہوا تھا مگر اس میں آکر پردہ اٹھتا ہے اور ان کے اخلاص کا پتہ لگ جاتا ہے اور لوگوں کو ہنسی کا موقع ملتا ہے۔پس ہماری جماعت کے لئے رشتہ داری کے معاملہ میں غور و فکر کی بہت ضرورت ہے تاکہ اس میں فتنے نہ پڑیں۔ہمارے ملک میں رشتہ داروں کو ایک دوسرے کے خلاف بطور گالی کے استعمال کیا جاتا ہے لڑکے والوں کی طرف سے لڑکے کو سمجھایا جاتا ہے کہ آتے ہی اس پر رعب ڈالنا اور لڑکی والے سمجھاتے ہیں کہ پہلے ہی تمہارا اثر قائم ہو۔اس طرح دونوں کی طرف سے فتنہ کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔اس لئے اسلام تعلیم دیتا ہے کہ رشتہ داری میں تقوی مد نظر رکھنا چاہئے تاکہ آپس میں فساد نہ ہو۔نئے نئے رشتے اگر ٹوٹ جائیں تو جو ڑنا مشکل ہوتا ہے۔یہ معاملہ تو ایسا ہے کہ اس میں پرانی رشتہ داریاں تک ٹوٹ جاتی ہیں۔ایسے موقع پر اگر جانبین شریعت کی پابندی کریں تو فتنے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔الفضل ۲۱ - فروری ۱۹۲۱ء صفحه ۵)