خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 56 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 56

$ 1958 56 56 9 خطبات محمود جلد نمبر 39 شریعت کے احکام کی پیروی اور خدا تعالیٰ پر کامل تو کل کے ذریعہ انسان اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی معیت کا مستحق بنا سکتا ہے (فرمودہ 28 مارچ 1958ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: ”اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْاوَ الَّذِيْنَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ“ - 1 اس کے بعد فرمایا: ”اپنے دوست اور اپنے مُحِب کے ساتھ رہنے کو ہر ایک کا دل چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ ، جس کے ساتھ محبت کرنے کا ہر مومن دعوی کرتا ہے اُس کے قریب رہنے کی بھی ہر مومن کو خواہش ہوتی ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ آیت رکھ دی ہے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کے ساتھ ہے جو متقی ہیں اور اُن لوگوں کے بھی ساتھ ہے جو حسن ہیں۔محسن“ کے معنے عربی زبان میں