خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 314 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 314

$1959 314 خطبات محمود جلد نمبر 39 میں کامیاب ہو جائے گا تو اُسے یادرکھنا چاہیے کہ جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت ہے۔پرتاپ جس حکومت کے کھونٹے پر ناچ رہا ہے اُس کی گردن بھی اُسی طرح خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جس طرح ایک کمزور سے کمزور انسان کی گردن۔وہ اپنے ملک سے غداری کر رہا ہے اور اُسے خدا تعالیٰ سے لڑا رہا ہے اور اُس کا ملک یقیناً خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں شکست کھائے گا جیتے گا نہیں۔فرعون حضرت موسی علیہ السلام سے لڑنے کے لیے تیار ہو گیا تھا تو کیا وہ جیت گیا تھا ؟ جیتے حضرت موسی علیہ السلام ہی تھے اور شکست فرعون کو ہی نصیب ہوئی تھی۔اسی طرح اگر بھارت پرتاپ کے کہنے پر خدا تعالیٰ سے لڑائی کرنے کے لیے تیار ہو گیا تو اُسے اس کے مقابلہ میں حقیر چوہے کی طرح گرنے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔بہر حال پر تاپ اپنے ملک سے غداری کر رہا ہے اور ہندوستان کی حکومت کو خدا تعالیٰ سے لڑانا چاہتا ہے۔اور اگر ہندوستان کی حکومت پر تاپ کی بات مان لے گی تو وہ یا درکھے خدا تعالیٰ کی غیرت بھڑ کے گی اور اُس کی فوجیں میدان میں اُتر آئیں گی۔ہندوستان کی آبادی گو پینتالیس کروڑ کی ہے لیکن خدا تعالیٰ کا ایک فرشتہ بھی اِس ساری آبادی پر غالب آ سکتا ہے۔پس اگر خدا تعالیٰ فرشتوں کی فوجیں نازل نہ کرے صرف ایک فرشتہ ہی اُتار دے تو وہ بھارت کو غارت کر دے گا۔عاد اور ثمود کی عظیم تو میں خدا تعالیٰ کی جماعتوں سے ٹکرائیں تو کیا وہ قائم رہیں؟ خدا تعالیٰ نے انہیں تباہ کر کے رکھ دیا۔پھر بھارت کی خدا تعالیٰ کے سامنے حیثیت ہی کیا ہے۔اگر اس نے سراٹھایا تو اس کا کی حشر بھی عاد اور ثمود کا سا ہوگا۔بہار میں جب زلزلہ آیا تو اُس وقت کانگرس موجود تھی۔پھر کیا اُس نے بہار کو بچالیا تھا؟ پنجاب میں زلزلہ آیا تو کیا اس وقت کانگرس نے پنجاب کو بچا لیا تھا ؟ اب بھی اگر خدا تعالیٰ کوئی زلزلہ بھیج دے تو بھارت کو کون بچا سکتا ہے؟ خدا تعالیٰ کے غضب سے صرف ایک ہی چیز بچا سکتی ہے اور وہ استغفار اور ظلم سے اجتناب کرنا ہے۔اگر ہندوستان کو یہ خیال ہے کہ اُس کے ساتھ بڑی طاقتیں ہیں تو یہ بات اُسے فائدہ نہیں دے سکتی۔اگر ساری دنیا بھی اُس کے ساتھ ہو تب بھی وہ بیچ نہیں سکتا۔خدا تعالی بڑی سے بڑی طاقت کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر سکتا ہے۔مثلاً روس اگر چاند پر راکٹ پھینکنے میں کامیاب بھی ہو جائے تو کیا ہوا۔جس خدا نے چاند اور دوسرے سیاروں کو پیدا کیا ہے وہ روس کو بھی تباہ کر سکتا ہے۔بہر حال خدا تعالیٰ کا مقابلہ اچھا نتیجہ نہیں پیدا کیا کرتا۔اللہ تعالیٰ ہر چیز پر غالب ہے، زمین اور آسمان اُس کی مٹھی میں ہیں اور روس تو دنیا کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔وہ تو چاند پر