خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 303 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 303

$1959 303 (36) خطبات محمود جلد نمبر 39 اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ باوجو د شدید بارشوں کے جلسہ سالانہ کے دوران موسم بہت اچھا رہا ہماری جماعت کو اس لیے قائم کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دنیا میں قائم کیا جائے (فرمودہ 2 جنوری 1959ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جلسہ سالانہ کے موقع پر موسم کا سوال ایسا ہوتا ہے جو انسانی اختیار میں نہیں ہوتا اور نہ اس کے متعلق کوئی تدبیر کارگر ہوسکتی ہے۔اس دفعہ جلسہ سالانہ سے قبل اتنی بارش ہوئی کہ منتظمین گھبرا گئے اور انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ تمام تنور خراب ہو گئے ہیں اب ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں۔صرف یہی ہو سکتا ہے کہ لنگر خانہ کے تنوروں پر گزارہ کیا جائے اور مہمانوں کو تلقین کی جائے کہ وہ تھوڑے کھانا پر اکتفا کر لیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے عاجز بندوں کی دُعاؤں کو قبول کیا اور بارش کے بعد جلسہ سالانہ کے ایام بڑے آرام سے گزر گئے اور منتظمین نے مہمانوں کو کھانا بھی سہولت سے کھلا لیا۔مجھے یاد ہے جب سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الہام الہی سے جلسہ سالانہ