خطبات محمود (جلد 39) — Page 286
$1958 286 خطبات محمود جلد نمبر 39 و معزز ہوا اور روم کے مقابلہ میں ایک جنگ میں اُس نے ایسا نمونہ دکھایا کہ وہ دوسر۔صحابہ کو پانی پلانے کی خاطر خود پیاسا مر گیا۔13 تو دیکھو یہ خدا تعالیٰ کا احسان ہے۔خواب بھی خدا تعالیٰ ہی دکھاتا ہے انسان خود بخود تو نہیں دیکھ سکتا۔مجھے یاد ہے لالہ شرمیت رائے ایک آریہ تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے دوستوں میں سے تھے۔انہیں ایک زخم آ گیا۔قادیان میں ایک نو مسلم ڈاکٹر محمد عبد اللہ صاحب تھے جو علاج معالجہ کرتے تھے۔لالہ شرمیت بھی اُنہی سے علاج کرواتے رہے جس کی وجہ سے انہیں افاقہ بھی ہوا مگر بعد میں انہوں نے علاج کرانا ترک کر دیا۔اس پر ڈاکٹر صاحب کو خدا تعالیٰ نے خواب دکھائی کہ لالہ شرمیت کے پاس فیس کے لیے روپیہ نہیں اس لیے وہ آتے ہوئے شرماتا ہے۔چنانچہ ڈاکٹر صاحب نے لالہ شرمیت کو بلایا اور کہا آپ مجھ سے باقاعدہ علاج کرائیں۔میں آپ سے کوئی فیس نہیں لوں گا۔چنانچہ انہوں نے پھر علاج کرانا شروع کر دیا اور اس کے نتیجہ میں وہ زخم بالکل درست ہو گیا۔تو دیکھو یہ خواب خدا تعالیٰ نے ہی دکھائی تھی۔لالہ شرمپت آریہ تھا لیکن را العالمین خدا کے نزدیک ایک آریہ بھی ویسا ہی اُس کا بندہ ہے جیسے ایک مسلمان۔اُس نے خواب میں ڈاکٹر عبداللہ صاحب کو بتادیا کہ لالہ شرمیت سے فیس نہ لینا۔پھر جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے ساتھیوں کو تنگ کرنے کے لیے مرز انظام الدین اور مرزا امام الدین نے مسجد مبارک کے دروازہ کے سامنے دیوار کھنچوائی تو عدالت میں کئی سال تک مقدمہ چلتا رہا۔آخر اس مقدمہ کا فیصلہ ہوا اور مقد مہ کے اخراجات جو چار پانچ سو روپیہ کے قریب تھے مرزا نظام الدین اور مرزا امام الدین وغیرہ پر ڈالے گئے۔جب ان کے خلاف جج نے ڈگری دی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام گورداسپور میں تھے۔آپ کو رویا میں دکھایا گیا کہ مرزا نظام الدین اور مرزا امام الدین مالی لحاظ سے بہت تنگ حالت میں ہیں۔آپ نے فوراً ایک آدمی گورداسپور سے قادیان بھجوایا اور اُن سے کہا کہ میں تم سے روپیہ نہیں لوں گا۔اب دیکھو! یہ سب کچھ رب العالمین خدا نے ہی کیا تھا۔ان لوگوں نے ساری عمر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ظلم کیسے اور ان میں سے ایک تو اتنا کٹر دہر یہ تھا کہ حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ مرزا امام الدین کے پیٹ میں درد ہوئی تو انہوں نے مجھے بلوایا۔میں جب