خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 252 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 252

$ 1958 252 30 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہمیشہ جائزہ لیتے رہو کہ تمہارے اعمال قرآن کریم کی بیان کردہ تعلیم کے مطابق ہیں یا نہیں مسلمانوں کے لیے ہر معاملہ میں مقدم قرآن کریم ہے اس کے بعد سنت اور پھر حدیث کا درجہ ہے فرموده 7 نومبر 1958ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ - 1 اس کے بعد فرمایا: مسلمانوں میں عام طور پر یہ عادت پائی جاتی ہے کہ اگر وہ قرآن کریم میں کسی خاص قوم کے عیب کا ذکر پڑھ لیں تو وہ اپنے آپ کو اس سے مستفی خیال کر لیتے ہیں حالانکہ اصل میں اصول کا سوال ہوتا ہے۔جو چیز ایک یہودی کے لیے بری ہے حالانکہ اُس کی کتاب ہماری کتاب سے ادنی ہے، جو چیز ایک عیسائی کے لیے بری ہے حالانکہ اُس کی کتاب میں کوئی شریعت ہے ہی نہیں وہ ہمارے لیے یقیناً اُس سے زیادہ بری ہے۔اگر ایک یہودی کے متعلق یہ کہا جائے کہ