خطبات محمود (جلد 39) — Page 246
$ 1958 246 (29 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف توجہ رکھیں اور اُسی سے مدد مانگیں (فرموده 31 /اکتوبر 1958ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی راہنمائی کے لیے اسلام میں اتنا سامان پیدا کر دیا ہے کہ اگر مسلمان تھوڑا سا بھی غور کریں تو انہیں معلوم ہو کہ اُن کا رستہ اتنا واضح اور نمایاں ہے کہ نصف النہار میں بھی کوئی بڑی سے بڑی سڑک اتنی نمایاں نہیں ہوتی۔مثلاً ابھی اذان ہوئی ہے۔یہ ہر روز پانچ وقت نمازوں میں ہوتی ہے اور پھر پانچوں وقت اُن لوگوں کے لیے جو مسجد میں نمازیں پڑھتے ہیں امام کی آواز ہوتی ہے یامگبر کی آواز ہوتی ہے اور ان میں قدرے مشترک اور اہم چیز اللہ اکبر ہی ہے یعنی اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ تعالیٰ کے متعلق جو یہ الفاظ آئے ہیں اگر مسلمان ان پر غور کرتے تو ان کی تمام مشکلات حل ہو جاتیں۔ساری خرابی اسی بات سے پیدا ہوتی ہے کہ لوگ منہ سے تو کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے لیکن عملی طور پر اور بہت سے لوگ ان کے ذہن میں ہوتے ہیں۔اور بعض دفعہ تو اپنے آپ کو ہی وہ سب سے بڑا سمجھنے لگ جاتے ہیں۔کہیں کوئی بات ہو تو بجائے اللہ تعالیٰ پر