خطبات محمود (جلد 39) — Page 202
$ 1958 202 (24) خطبات محمود جلد نمبر 39 سینما اور گانا بجانا شیطان کے ہتھیار ہیں جن سے وہ لوگوں کو ورغلاتا ہے تاریخ بتاتی ہے کہ اکثر مسلمان حکومتیں محض گانے بجانے کے شوق کی وجہ سے ہی تباہ و برباد ہوئیں فرموده 29 راگست 1958ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ -1- اس کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں مومنوں کو ہدایت دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ اے مومنو! تم شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ گانا بجانا اور باجے وغیرہ یہ سب شیطان کے ذرائع ہیں جن سے وہ لوگوں کو بہکاتا ہے۔2 پس عیاشی کے تمام سامان اور باجے اور کی گانا بجانا شیطان کے ہتھیار ہیں جن سے وہ لوگوں کو ورغلایا کرتا ہے۔اسی لیے میں نے جماعت کو ہدایت کی تھی کہ سینما نہ دیکھا کرو کیونکہ اس میں بھی گانا بجانا ہوتا ہے۔پہلے یہ چیز تھیٹر میں ہوا کرتی