خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 174 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 174

$ 1958 174 21 خطبات محمود جلد نمبر 39 قرآن کریم کی رو سے اسلام کی تبلیغ صرف چند افراد کا نہیں بلکہ ساری جماعت کا فرض ہے جماعت کو تبلیغ کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے دُعائیں کرنی چاہیں کہ وہ ہماری زبانوں میں اثر پیدا کرے (فرمودہ 8 اگست 1958ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی کہ: وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَةً كَمَا يُقَاتِلُوْنَكُمْ كَافَةَ -1 اس کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں بعض ایسے الفاظ پائے جاتے ہیں کہ اگر ان کی صحیح تو جیبہ مد نظر نہ رکھی جائے تو دشمنوں کے لیے اعتراض کا موقع پیدا ہو جاتا ہے۔مثلاً یہی آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ تم سب مشرکوں سے قتال کرو۔جیسا کہ وہ سب کے سب تم سے قتال کر رہے ہیں۔اب اس جگہ قتال کے یہ معنے نہیں لیے جا سکتے کہ تلوار لے کر دشمنوں کا مقابلہ کرو کیونکہ اول تو آجکل تلوار کی جنگ کا زمانہ ہی نہیں۔اب تو ہوائی جہازوں اور ایٹم بموں کا زمانہ ہے اور پھر آجکل