خطبات محمود (جلد 39) — Page 168
$ 1958 168 20 خطبات محمود جلد نمبر 39 جماعت کے نوجوانوں کو یا درکھنا چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد عیسائیت کا استیصال ہے تمہارا فرض ہے کہ جدو جہد اور اپنے نیک نمونہ کے ذریعہ ہمیشہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے کوشاں رہو (فرمودہ 11 جولائی 1958ء بمقام مری) تشہد، تعوّ ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ، جمعہ کی نماز سے عموماً چھوٹا ہوتا تھا 1 مگر اس زمانہ میں لوگوں کو زیادہ لمبے خطبے سننے کی عادت ہو گئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ عمل کم کرتے ہیں اور خطیب کو ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ وہ اپنے خطبہ کو لمبا کرے تاکہ لوگوں پر اثر ہو لیکن کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے لوگوں میں عمل کرنے کا بہت زیادہ جذ بہ پایا جاتا تھا اور وہ چھوٹی سے چھوٹی بات سنتے ہی فوراً اُس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہو جایا کرتے تھے۔اس لیے ضرورت نہیں ہوتی تھی کہ اُن کے سامنے زیادہ لمبی بات بیان کی جائے۔عربی زبان میں ایک ضرب المثل بھی ہے کہ خَيْرُ الْكَلَامِ مَا قَلَّ وَ دَلَّ یعنی اچھے سے اچھا کلام وہی ہوتا ہے جو چھوٹے سے چھوٹا بھی ہو اور پھر دلیل بھی اپنے ساتھ رکھتا ہو۔پس حقیقت یہی ہے کہ اگر کسی چھوٹی بات پر بھی عمل کر لیا جائے تو ی