خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 5 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 5

خطبات محمود جلد نمبر 39 5 $1958 پچاس ہزار آدمی بھی حصہ لے تو ایسٹ پاکستان اپنے کام کو سنبھال سکتا ہے۔پس میں جماعت کو اس خطبہ کے ذریعہ پھر تحریک کرتا ہوں کہ نو جوان اس وقف میں اپنے نام لکھا ئیں اور آگے آنے کی کوشش کریں تا کہ جلد سے جلد انہیں مختلف جگہوں پر بٹھا دیا جائے اور دکانیں اور مدر سے کھول دیئے جائیں اور احمدیت کا پھل نکلنا شروع ہو جائے۔یہ یاد رکھو کہ مذہب کی تبلیغ پھل کی طرح ہوتی ہے اور پھل ایک دن میں نہیں نکلا کرتا۔اگر تم کسی زمین میں گندم بود و تو تمہیں چھ ماہ میں پھل مل جائے گا لیکن باغ کا پھل بعض اوقات آٹھ سال میں بھی نہیں مل سکتا۔اگر تم باغ لگانا شروع کر دو اور پھر ایک ایک باغ باری باری لگاؤ تو ایک باغ کا پھل تمہیں آٹھ سال بعد ملے گا، دوسرے کا سولہ سال بعد ملے گا، تیسرے کا چوبیس سال بعد ملے گا، چوتھے کا بتیس سال بعد ملے گا، پانچویں کا چالیس سال بعد ملے گا، ساتویں سال کا چھپن سال بعد ملے گا ، آٹھویں کا چونسٹھ سال بعد ملے گا، نویں کا بہتر سال بعد ملے گا، دسویں کا اسی سال بعد ملے گا، گیارھویں کا اٹھاسی سال بعد ملے گا ، بارھویں کا چھیانوے سال بعد ملے گا اور تیرھویں کا ایک سو چار سال بعد ملے گا۔اور تم میں سے کون ہے جو کہہ سکے کہ وہ ایک سو چار سال تک زندہ رہے گا۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد اس وقف کی طرف توجہ کرے اور اپنے آپ کو ثواب کا مستحق بنالے۔یہ مفت کا ثواب ہے جو تمہیں مل رہا ہے۔اگر تم اسے نہیں لو گے تو یہ تمہاری بجائے دوسروں کو دے دیا جائے گا۔دیکھو! جب یہاں کے لوگوں نے احمدیت کی طرف توجہ نہ کی توی اللہ تعالیٰ ایسٹ اور ویسٹ افریقہ کو آگے لے آیا۔اسی طرح اور کئی ملک احمدیت کی طرف توجہ کرنے کی لگے۔خدا تعالیٰ نے جو کام کرنا ہوتا ہے اُس کے لیے وہ کوئی نہ کوئی ذریعہ نکال دیتا ہے۔اب ایسے ایسے ملک ہیں جن میں دس دس پندرہ پندرہ ہزار احمدی ہیں۔اگر باہر کے سارے احمدیوں کو ملا لیا جائے تو وہ کی پاکستان کے احمدیوں کے برابر ہو جاتے ہیں اور اس کی وجہ یہی ہے کہ جب یہاں کے لوگوں نے احمدیت کو قبول کرنے میں سستی کی تو خدا تعالیٰ نے دوسرے ملکوں کے لوگوں کو احمدیت میں داخل کرنا شروع کر دیا۔چنانچہ اگر غانا، سیرالیون، نائیجیریا اور ایسٹ افریقہ کے علاقوں کینیا، ٹانگانیکا، یوگنڈا اور امریکہ کے علاقوں ٹرینیڈاڈ ، ڈچ گی آنا، برٹش گی آنا، فرنچ گی آنا، یو۔ایس۔اے اور دوسرے تمام یورپین اور ایشیائی ممالک کو جہاں جہاں احمدی پائے جاتے ہیں ملا لیا جائے تو پتا لگ جائے گا کہ ان