خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 36 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 36

$1958 36 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہیں حالانکہ مومن نہیں تھے۔اسلام تو بہت بڑی چیز ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مومن کی علامت یہ ہے کہ اگر اُس کے کسی بھائی کو کوئی تکلیف پہنچے تو وہ اسے بھی ایسا ہی محسوس کرتا ہے جیسے وہ تکلیف خود اسے پہنچی ہے۔9 جب ایک مومن بھائی کی تکلیف کو بھی دوسرا شخص اپنی تکلیف سمجھتا ہے تو اگر اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراضات کیے جاتے ہیں، آپ پر غلاظت اُچھالی جاتی ہے اور تمہارے دل میں کوئی درد پیدا نہیں ہوتا تو یہ ایمان کی کمی کی علامت ہے۔بیشک جس بات کی کی ہمیں طاقت حاصل نہیں اُس کے متعلق خدا تعالیٰ ہم سے کوئی سوال نہیں کرے گا لیکن ہمارے دلی جذبات کے متعلق تو وہ ہم سے سوال کر سکتا ہے۔وہ کہے گا کہ اگر تمہارے دلوں میں سچا ایمان ہوتا تو تم ان مخالفتوں کو دیکھ کر کیوں نہ میری طرف جھکتے اور مجھ سے دعائیں کرتے۔اور چونکہ تم میری طرف نہیں جھکے اس لیے معلوم ہوا کہ جو تمہارا فرض تھا وہ تم نے ادا نہیں کیا“ (الفضل 9 مارچ 1958ء) 1: وَتِلْكَ حُجَّتُنَا أَتَيْنَهَا إِبْرهِيمَ عَلَى قَوْمِهِ نَرْفَعُ دَرَجَتٍ مَّنْ نَّشَاءُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيْمٌ وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوْبَ كُلَّا هَدَيْنَا ، وَنُوحًا هَدَيْنَا ۚ وَنُوْحًا هَدَيْنَا مِنْ قَبْلُ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَنَ وَأَيُّوبَ وَيُوْسُفَ وَمُوسَى وَ هُرُونَ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَى وَعِيسَى وَإِلْيَاسَ - كُلَّ مِنَ الصُّلِحِينَ وَاسْمُعِيْلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوْطًا وَكُلَّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَلَمِينَ وَمِنْ أَبَا بِهِمْ وَذُريَّتِهِمْ وَاِخْوَانِهِمْ وَاجْتَبَيْنَهُمْ وَهَدَيْنَهُمُ إِلَى صِرَاطٍ مسْتَقِيمٍ ذلِكَ هُدَى اللهِ يَهْدِى بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَلَوْ أَشْرَكُوا لَحَطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ أَو لَكَ الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الكتب وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ فَإِنْ تَكْفُرُ بِهَا هَؤُلَاءِ فَقَدْ وَكَلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا بِهَا بِكُفِرِينَ (الانعام: 9084) 2 : الانعام: 91 3 : بخاری کتاب الاذان، باب اَهْلِ الْعِلْمِ وَالْفَضْلِ اَحَقُّ بِالْإِمَامَةِ 4 : آل عمران: 20 5 : در نمین فارسی صفحه 96 ي : إن يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صُبِرُونَ يَغْلِبُوا مِا تَتَيْنِ (الانفال : 66)