خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 297 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 297

$ 1958 297 35 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ خواتین کی دینی تعلیم کی طرف خصوصیت کے ساتھ توجہ کرے جمعہ اسلام کے نہایت اہم ارکان میں سے ہے عورتوں کو اس امر میں ضرور شریک ہونا چاہیے (فرمودہ 26 دسمبر 1958ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوّ ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یوں تو عام طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ مختصر کیا کرتے تھے اور نماز لبی پڑھاتے تھے 1 اور اس کا آپ کے صحابہ پر اس قدر اثر تھا کہ جب حضرت عثمان خلیفہ ہوئے تو آپ خطبہ کے لیے ممبر پر کھڑے ہوئے اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد عربی کا خطبہ پڑھا اور نیچے اُتر آئے لیکن آج تو ضرورت کی وجہ سے بھی خطبہ مختصر پڑھنا چاہیے اور پھر میری صحت بھی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ خطبہ مختصر ہو کیونکہ اگر خطبہ یا نماز لمبی ہو جائے تو بعد کی تقریروں میں نقص پیدا ہو جاتا ہے اس لیے مجبوری کے طور پر بھی جلسہ کے دنوں میں خطبہ کو مختصر کرنا پڑتا ہے۔چنانچہ آج میں اختصار کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جمعہ، اسلام کے نہایت اہم ارکان میں سے ہے۔قرآن کریم اس کے متعلق فرماتا ہے کہ اِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلى ذِكْرِ اللهِ 2 یعنی