خطبات محمود (جلد 39) — Page 120
$ 1958 120 (14) خطبات محمود جلد نمبر 39 اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے محبت رکھتا ہے اسی لیے وہ ہمیشہ ان کے لیے رحمت و برکت کے سامان مہیا فرماتا ہے انسان متواتر اس کی نافرمانی اور ناشکری کا مرتکب ہوتا ہے لیکن وہ پھر بھی ہمیشہ اسے ہدایت کی راہوں کی طرف بلاتا چلا جاتا ہے (فرمودہ 16 مئی 1958ء بمقام مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت کی رمائی : "أَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا أَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِينَ “ - 1 اس کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں سے جو محبت ہے اُس کا ذکر وہ اس آیت میں ان الفاظ میں فرماتا ہے کہ کیا تم سمجھتے ہو کہ میں تمہیں یاد دہانی کرانے اور تمہیں نصیحت کرنے اور تمہاری طرف اپنی نبوت اور رسالت بھجوانے سے اس وجہ سے اعراض کر جاؤں گا کہ تم ایک مُسرِف قوم ہو؟ یعنی تمہارا اسراف