خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 317 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 317

$1959 317 (38 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہمارا خدا زندہ خدا ہے وہ پہلے کی طرح اب بھی اپنے نشانات دکھا رہا ہے اور آئندہ بھی دکھاتارہے گا معجزات اور نشانات سماوی کے بغیر ایمان محض رسم اور قصہ کہانی بن کر رہ جاتا ہے (فرموده 16 جنوری 1959ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی : قُلْنَا يْنَارُ كُوْنِى بَرْدًا وَ سَلَمَّا عَلَى إِبْرَهِيْمَ - 1 اس کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا یہ واقعہ آتا ہے کہ جب انہوں نے دیکھا کہ بنوں کے پجاری شرک سے باز نہیں آتے اور ان کی ہر نصیحت بریکار جا رہی ہے تو انہوں نے ایک دن موقع پاکر سوائے بڑے بت کے باقی تمام بیٹوں کو توڑ پھوڑ دیا۔2 جب لوگوں کو اپنے بچوں کی تباہی کا علم ہوا تو انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ یہ کس شخص کا کام ہوسکتا ہے۔بعض لوگوں نے بتایا کہ ایک نوجوان ہے جس کا نام ابراہیم ہے۔وہ ہمارے بہنوں کے خلاف باتیں کیا کرتا ہے۔یہ کام اُسی کا ہو سکتا ہے۔اس پر لوگوں نے فیصلہ کیا کہ آگ جلا کر حضرت ابراہیم کو اس میں ڈال دیا جائے