خطبات محمود (جلد 39) — Page 285
$1958 285 خطبات محمود جلد نمبر 39 حضرت عبدالرحمان بن عوف فرماتے ہیں کہ جنگ بدر کے موقع پر دو پندرہ پندرہ سالہ انصاری لڑکے میرے دائیں بائیں کھڑے تھے۔میں لڑائی کے متعلق سوچ ہی رہا تھا کہ ایک لڑکے نے مجھے کہنی ماری اور کہا چا! مجھے بتاؤ ابو جہل کون ہے؟ میں نے سنا ہے وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑا دکھ دیا کرتا ہی تھا، میں چاہتا ہوں کہ آج اُسے قتل کروں۔حضرت عبدالرحمان بن عوف فرماتے ہیں میں نے ابھی اُسے کوئی جواب نہیں دیا تھا کہ مجھے دوسرے لڑکے نے گہنی ماری اور کہا چا! ابو جہل کون ہے؟ میں نے سنا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت دکھ دیا کرتا تھا، آج میں اُسے قتل کرنا چاہتا ہوں۔حضرت عبدالرحمان بن عوف مفر ماتے ہیں یہ دونوں لڑکے پندرہ پندرہ سال کے تھے اور میں بڑا تجربہ کار جرنیل تھا لیکن میرے وہم میں بھی نہیں آتا تھا کہ میں ابو جہل کو قتل کروں گا۔میں نے انگلی سے اشارہ کیا اور کہا وہ ابوجہل ہے جس کے سامنے دو جرنیل سنگی تلواروں سے پہرہ دے رہے ہیں۔میرا اشارہ کرنے کی دیر تھی کہ وہ دونوں لڑکے باز کی طرح جھپٹا مار کر گئے اور ابو جہل تک جا پہنچے۔ابو جہل کے آگے دو جرنیل تھے جن میں سے ایک اُس کا اپنا بیٹا عکرمہ تھا انہوں نے اُن لڑکوں پر حملہ کیا جس کی وجہ سے ایک لڑکے کا بازو کٹ کر جسم کے ساتھ لٹک گیا۔اس پر اُس لڑکے نے کٹے ہوئے باز و پر گھٹا رکھ کر زور سے اُسے جھٹکا دے کر جسم سے علیحدہ کر دیا اور خود ابو جہل پر جا گودا اور اُسے زخمی کر کے نیچے گرا دیا۔11 تو دیکھو مسلمانوں میں ابو جہل کے متعلق کتنا جوش تھا مگر رب العالمین خدا کا یہ حال تھا کہ اُس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دکھایا کہ آپ کے لیے جنت سے انگوروں کا ایک خوشہ آیا ہے،اس کے بعد ایک اور خوشہ لایا گیا۔آپ نے دریافت فرمایا کہ یہ خوشہ کس کے لیے ہے؟ فرشتہ نے کہا ابو جہل کے لیے ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں میں یہ سن کر کانپ گیا کہ کیا خدا تعالیٰ کا رسول بھی جنت میں جائے گا اور اس کا شدید ترین دشمن ابو جہل بھی جنت میں جائے گا ؟ یہ کس طرح کی ہوسکتا ہے؟ لیکن جب عکرمہ مسلمان ہوئے تو آپ نے فرمایا اب میں سمجھا کہ اس خواب کی یہی تعبیر تھی۔12 گویا اللہ تعالیٰ نے ایک طرف تو ابو جہل کو سزا دی اور دوسری طرف اُس پر یہ احسان کیا کہ اُس کے بیٹے عکرمہ کو مسلمان بنا دیا جس نے اسلام کی خاطر بڑی بھاری قربانیاں کیں۔اس کی قربانیوں کے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے تھے لیکن وہ مسلمانوں میں بہت مقبول او