خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 230 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 230

$ 1958 230 27) خطبات محمود جلد نمبر 39 اس سال جلسہ سالانہ پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ربوہ آؤ اور یہاں آ کر اپنا وقت دُعاؤں اور ذکر الہی میں گزارو اہلِ ربوہ کا فرض ہے کہ وہ مہمانوں کی رہائش کے لیے زیادہ سے زیادہ مکانات پیش کریں اور پھر تند ہی سے ان کی خدمت کریں (فرمودہ 19 ستمبر 1958ء) تشهد ، تعو ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اکٹھا رکھنے اور ان کے اندر اتحاد پیدا کرنے کے لیے حج جیسی عظیم الشان نعمت اسلام میں جاری کی ہے۔اس کی ابتدا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ ہوئی تھی مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ماننے والے بہت تھوڑے لوگ تھے۔جس شخص کی اُمت ساری دنیا کی میں پھیل گئی اور جس نے خانہ کعبہ کو ساری دنیا کا مرجع بنادیا وہ صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی وجود ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ساتھ خانہ کعبہ کی بنیا دا ٹھائی اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعہ حج بیت اللہ کا اعلان کروایا تو اُس وقت اللہ تعالیٰ نے انہیں خبر دیتے ہوئے فرمایا کہ يَأْتُوكَ رِجَالاً وَ عَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَّاتِينَ مِنْ