خطبات محمود (جلد 39) — Page 82
1958ء 82 (11) خطبات محمود جلد نمبر 39 جماعت احمدیہ کا مقصد دنیا میں توحید حقیقی کا قیام ہے توحید محض زبانی اقرار کا نام نہیں ہے تمہارا ہر فعل اور ہر عمل توحید الہی کا مظہر ہونا چاہیے (فرموده 18 را پریل 1958 ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دنیا میں ہر عقلمند انسان اپنے کاموں کا کوئی نہ کوئی مقصد قرار دیتا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ لِكُلِّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا 1 هر انسان کا کوئی نہ کوئی مقصود ہوتا ہے جس کی طرف وہ توجہ کرتا ہے۔ کوئی انسان دنیا میں عزت کے پیچھے پڑا ہوتا ہے، کوئی عملی ترقی کے پیچھے پڑا ہوتا ہے، کوئی اپنے پیشہ کی ترقی کے پیچھے پڑا ہوتا ہے، کوئی مال اور اولاد کی زیادتی کی جستجو میں ہوتا ہے، کوئی حکومت کے پیچھے پڑتا ہے، کوئی دنیا کی خدمت میں لگا ہوتا ہے۔ غرض جو بھی انسان کہلانے کا مستحق ہے اُس کے سامنے کوئی نہ کوئی مقصد ایسا ضرور ہوتا ہے جس کی طرف رات دن اس کا خیال لگا رہتا ہے۔ پھر یہ کیونکر ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو انبیاء دنیا میں آئیں وہ کوئی مدعا لے کر نہ