خطبات محمود (جلد 39) — Page 70
1958ء 70 (10) خطبات محمود جلد نمبر 39 اگر تم صحیح معنوں میں ذکر الہی کرو گے تو یقیناً اس کے نتیجہ میں کفر کو شکست ہوگی اور اسلام کو غلبہ حاصل ہوتا چلا جائے گا (فرمودہ 11 را پریل 1958 ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: " يانها الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرً ا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ -1 اس کے بعد فرمایا: رمضان کے دن خاص طور پر ذکر الہی کے دن ہوتے ہیں لیکن دنیا میں عام طور پر جب ذکر الہی کرنے والا ذکر کرتا ہے تو اُسے پتا نہیں لگتا کہ میرا ذکر صحیح تھا یا نہیں ۔ بلکہ بعض اوقات تو انسان یہ بھی نہیں سمجھتا کہ میں غلطی کر رہا ہوں۔ وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں نماز پڑھ رہا ہوں حالانکہ وہ نماز نہیں پڑھ رہا ہوتا ۔ وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں بڑا ذکر کر رہا ہوں حالانکہ وہ ذکر نہیں کر رہا ہوتا۔ اس آیت میں