خطبات محمود (جلد 39) — Page 45
$1958 45 خطبات محمود جلد نمبر 39 بیداری پیدا ہوسکتی ہے۔اتنے عرصہ میں امید ہے کہ یہ تحریک اور بھی ترقی کر جائے گی اور کئی نئے مقامات پر بھی مرکز کھل جائیں گے۔یہ تحریک میں نے جلسہ سالانہ میں کی تھی مگر اُس وقت لوگ اسے پوری طرح سمجھے نہیں۔اب آہستہ آہستہ لوگ اس کی اہمیت سے واقف ہو رہے ہیں۔اگر سال ڈیڑھ سال میں تین سوستر کی بجائے آٹھ سو یا ہزار واقفین ہو جائیں اور ہر واقف کے ذریعہ پانچ ہزار آدمی سالانہ اسلامی تعلیم سے آگاہ ہو کر اس پر مضبوطی سے قائم ہونے لگے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ان کے ذریعہ پچاس لاکھ آدمی کی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر سال اسلامی تعلیم پر پختہ ہوتا چلا جائے گا اور اسلام اور قرآن کی محبت ان کے دلوں میں قائم ہو جائے گی اور دو تین سال میں تو امید ہے کہ یہ تعداد انشاء اللہ کروڑوں تک پہنچ جائے گی۔(الفضل 10 راپریل 1958ء) 1 : مَنْ يَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُـ (المائدة : 55)