خطبات محمود (جلد 39) — Page 43
$ 1958 43 6 خطبات محمود جلد نمبر 39 تحریک وقف جدید لوگوں کو اسلام کی حقیقی تعلیم سے روشناس کرنے اور ان میں ایک نئی زندگی اور بیداری پیدا کرنے کے لیے جاری کی گئی ہے (فرموده 7 مارچ 1958ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”یہاں ہماری اسٹیٹس کو قائم ہوئے چوبیس پچیس سال گزر چکے ہیں۔ناصر آباد اسٹیٹ تو 1935ء میں قائم ہوئی تھی لیکن احمد آباد 1933 ء سے اور محمود آباد 1934 ء سے قائم ہیں۔اس کی کے بعد محمد آباد 1937ء میں اور بشیر آباد 1939ء میں قائم ہوئیں۔مگر باوجود اس کے کہ ان اسٹیٹیوں کو قائم ہوئے ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے اب تک یہاں جماعت کے بڑھنے کی رفتار بہت کم ہے۔میرا خیال ہے کہ اگر ان ساری اسٹیٹیوں کے احمدی ملا لیے جائیں تو باوجود اس کے کہ ان میں سے بہت سے مہاجر بھی ہیں پھر بھی ہزار، ڈیڑھ ہزار سے زیادہ احمدی نہیں ہوں گے حالانکہ جس رفتار سے احمدیوں کو بڑھنا چاہیے تھا اگر اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایک احمدی سالانہ ایک ایک آدمی بھی جماعت میں