خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 358 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 358

1959ء 358 44 خطبات محمود جلد نمبر 39 جمعہ اور مجلس شورای کے اجتماع کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دعا ئیں کرو مجلس شورای میں نمائندگی ایک بہت بڑا اعزاز ہے اس میں شمولیت خاص اہمیت رکھتی ہے (فرموده 17 را پریل 1959 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: کراچی جانے سے پہلے تو میں خود سیڑھیوں سے اُتر کر نماز کے لیے آ جاتا تھا لیکن سفر میں جو موٹر کا حادثہ پیش آیا تو اس کے نتیجہ میں وجع المفاصل کی ایسی تکلیف شروع ہوئی جس کی وجہ سے میں ابھی چل پھر نہیں سکتا مگر پھر بھی میں کرسی پر بیٹھ کر آ گیا ہوں اور آج چونکہ شورای ہے اس لیے نماز جمع آ ہوگی۔ کوشش کروں گا کہ جتنی دیر بیٹھا جا سکے وہاں بیٹھوں ۔ گو جسم کا ضعف ہے اس کی وجہ سے میرے لیے زیادہ دیر بیٹھنا مشکل ہے۔ وجع المفاصل کے سلسلہ میں جو دوائیاں کھائی جاتی ہیں مثلاً اے۔ پی سی وغیرہ وہ چونکہ ضعف پیدا کرنے والی ہوتی ہیں اس لیے مجھ سے زیادہ دیر تک بیٹھا نہیں جاسکتا۔ جمعہ کے لیے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جب اس کی اذان سنو تو اپنے تمام کاموں کو بند کرتے ہوئے ذکر الہی کے لیے مسجد کی طرف چل پڑو ۔ 1 اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ جمعہ