خطبات محمود (جلد 39) — Page 345
1959ء 345 خطبات محمود جلد نمبر 39 افاقہ ہونے کی بجائے زیادتی ہو گئی ہے اس لیے اس ہفتہ جن صحابیوں اور موصی عورتوں اور مردوں کے جنازے آئے اُن کی نماز جنازہ میں نہیں پڑھا سکا اور آج بھی مجھے تکلیف زیادہ ہے اس لیے اُن کی کا نماز جنازہ غائب نہیں پڑھا سکتا۔ چونکہ میں نے اگلے ہفتہ سندھ جانا ہے اس لیے میں کوشش کروں گا کہ اگلے جمعہ ان سب کی نماز جنازہ غائب پڑھا دوں ۔ دوست تمام مرحومین کے لیے چاہے وہ صحابی تھے یا غیر صحابی ، موصی تھے یا غیر موصی نماز جمعہ میں دُعا کر دیں کہ خدا تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور ان کے درجات کو بلند کرے، ان کے رشتہ داروں پر اپنا فضل نازل کرے اور انہیں اپنی پناہ میں رکھے۔ دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دفتر تحریک جدید والوں نے مجھے اطلاع دی ہے کہ وعدوں کی آخری تاریخ اس دفعہ 28 فروری مقرر ہے مگر اس وقت تک وعدے بہت کم آئے ہیں۔ دوستوں کو چاہیے کہ وہ جلد سے جلد تحریک جدید کے وعدے بھجوائیں اور 28 فروری سے پہلے پہلے ان وعدوں کی مقدار کو پچھلے سالوں سے بڑھانے کی کوشش کریں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تحریک جدید کا کام زیادہ تر پاکستان سے باہر ہے اور چونکہ اس کے لیے گورنمنٹ کی طرف سے ایکسچینج ملنے میں دقتیں ہیں اس لیے شاید دوستوں کا یہ خیال ہو کہ ابھی وعدے بھیجنے کی ضرورت نہیں مگر ان کا یہ خیال درست نہیں ۔ گورنمنٹ کے حالات بدلتے رہتے ہیں ۔ اگر کل کو گورنمنٹ کے حالات سدھر جائیں اور وہ ایکسچینج دینے کے لیے تیار ہو جائے تو اگر تحریک جدید کے پاس روپیہ ہی نہ ہوا تو وہ ایکسچینچ حاصل کر کے باہر روپیہ کس طرح بھیجے گی؟ اس لیے وعدے بہر حال آنے چاہیں اور چندہ کی وصولی بھی باقاعدہ ہونی چاہیے تا کہ جب بھی گورنمنٹ ایکسچینج دے تحریک جدید روپیہ باہر بھیج سکے۔ اگر گورنمنٹ نے اینچ منظور کر لیا اور تحریک جدید روپیہ باہر نہ بھی سکی توگورنمنٹ کی نظروں میں بھی ہماری سبکی ہوگی اور مبلغ بھی روپیہ نہ ملنے کی وجہ سے تکلیف اٹھائیں گے۔ یہی مبلغ ہیں جن کے کام پر ہماری جماعت فخر کرتی ہے۔ کل کسی نے اخبار ” صدق جدید کا ایک کٹنگ مجھے بھجوایا تھا کہ احمدی جماعت میں لاکھ برائیاں ہوں لیکن گزشتہ جلسہ پر انہوں نے 51 زبانوں میں جو تقریریں کروائی ہیں اور غیر ممالک میں وہ اشاعت اسلام کے لیے جو جد و جہد کر رہے ہیں ان کا یہی کام اگر ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا جائے اور ان کی برائیوں کو جو لوگ بیان کرتے ہیں دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو ان کے اچھے کام