خطبات محمود (جلد 39) — Page 339
339 $1959 خطبات محمود جلد نمبر 39 کہا ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔آپ رسول کے افسروں کی طرف رجوع کریں۔چنانچہ ہم لاہور میں فوڈ کے افسروں کے پاس گئے تو انہوں نے تحقیقات کر کے چنیوٹ کے افسر کو فون کر دیا کہ یہ گندم دے چکے ہیں ان سے مزید گندم کا مطالبہ نہ کیا جائے۔اصل غلطی اس لیے لگی کہ ایم۔این سنڈیکیٹ ہماری زمینوں کا یہاں بھی انتظام کرتی ہے اور سندھ میں بھی انتظام کرتی ہے۔سندھ میں جو ڈلیوری ہوئی تھی وہ غالبا ایم۔این سنڈیکیٹ کے نام پر ہوئی تھی میرے نام پر نہیں ہوئی تھی۔اس لیے نوٹس مجھے دے دیا گیا کہ تم نے گندم جمع نہیں کروائی حالانکہ ایم۔این سنڈیکیٹ ان کے حق سے بھی دو ہزار پانچ سومنا گندم زیادہ دے چکی تھی اور ایم۔این سنڈیکیٹ کی ایک انچ زمین بھی نہیں، وہ صرف میرے اور میرے بچوں اور میری بیویوں کی طرف سے انتظامیہ کمیٹی ہے۔اُس پر کوئی گندم دینی واجب ہی نہیں تھی۔جو گندم دی گئی وہ ہماری طرف سے دی گئی تھی۔غرض صرف نام کی غلطی کی وجہ سے مجھے نوٹس دیا گیا۔بہر حال ہمارے ملک کی حالت غلہ کے لحاظ سے تسلی بخش نہیں۔فوج کے افسران کام تو بڑی عقلمندی سے کر رہے ہیں۔انہیں چاہیے کہ وہ غلہ کے بارے میں چھوٹے زمینداروں سے بھی مشورہ کر لیا کریں۔صرف بڑے بڑے افسروں اور زمینداروں سے مشورہ کرنا صحیح نتیجہ پیدا نہیں کرتا۔میں جماعت کے دوستوں سے بھی کہتا ہوں کہ قرآن کریم سے پتا لگتا ہے کہ فی ایکڑ پانچ سو پچپیس من بلکہ اس سے بھی زیادہ گندم پیدا ہوسکتی ہے 1 لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ قواعد کی پابندی کی جائے اور دین کی خدمت کی جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَاے یعنی دنیا میں کوئی بھی جاندار ایسا نہیں جس کا رزق اللہ تعالیٰ کے ذمہ نہ ہو۔پس اصل طریق تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ہی دُعا کی جائے کہ اے اللہ ! تو نے رزق اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اس لیے ہم پر جو تنگی آئی ہے اسے تو ہی دور کر۔اگر خدانخواستہ پیداوار کم ہو تو اس کا چندہ پر بھی اثر پڑے گا۔پس اللہ تعالیٰ کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہیے اور اُس سے دُعا کرنی چاہیے اور ساتھ ہی محنت بھی کرنی چاہیے۔ہمارے ملک میں زمیندار اتناہل نہیں چلا تا جتنے بک چلانے ضروری ہیں۔گندم کے لیے چھ بل ضروری ہیں اور ہر دوہکوں کے درمیان ایک ہفتہ کا وقفہ ضروری ہوتا ہے۔یہ نہیں کہ ایک دن ہل چلا یا اور پھر دوسرے دن بھی ہل چلانے چلے گئے اس سے فائدہ نہیں ہوتا۔سات دن سورج کی دھوپ زمین پر پڑتی رہے اور اس کے بعد دوسراہل دیا جائے تب فائدہ ہوتا ہے۔