خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 331

$1959 331 (40) خطبات محمود جلد نمبر 39 اسلام دنیوی اور دینی دونوں معاملات میں زیادتی کوناجائز قرار دیتا ہے اپنے کاموں میں ہمیشہ عدل وانصاف کوملحوظ رکھو اور گناہ اور بدی کے امور میں ہرگز تعاون نہ کرو (فرموده 30 جنوری 1959 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: ولا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اَنْ تَعْتَدُوا وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ - 1 اس کے بعد فرمایا: پچھلے جمعہ ایک دوست نے بتایا کہ آپ کی حلاوت بالکل اسی طرح تھی جس طرح صحت کی حالت میں قادیان میں ہوا کرتی تھی صرف اتنی بات تھی کہ آپ جلدی جلدی تلاوت کرتے تھے۔اگر اس جلدی تلاوت کرنے کی عادت کو آپ روک لیں تو پھر وہی حالت ہو جائے گی جو قادیان میں تھی۔لیکن