خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 291 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 291

1958ء 291 34 خطبات محمود جلد نمبر 39 جلسہ سالانہ پر آنے والے دوست سردی سے بچاؤ کے لیے پورا بستر اور کپڑے ہمراہ لائیں جلسے کے موقع پر کھانے کے سلسلے میں اگر دوستوں کو کوئی تکلیف ہو تو اُسے ثواب سمجھ کر برداشت کریں (فرموده 12 دسمبر 1958ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس سال موسم بہت خراب رہا ہے اور اب تک بھی خراب ہی چل رہا ہے اور جلسہ سالانہ کے دن بہت قریب آگئے ہیں۔ پہلے جلسہ کے دنوں میں ربوہ میں کچھ گرمی ہو جاتی تھی مگر اس سال جس طرح گرمی زیادہ پڑی تھی خشک سردی بھی زیادہ پڑ رہی ہے۔ اس لیے قرآن شریف کے اس حکم کے ماتحت کے لا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ 1 اور اس حکم کے ماتحت کہ خُذُوا حِذْرَكُمْ 2 ہمیں بہت زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ نماز ایک بڑا اہم فریضہ ہے مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر جنگ کے موقع پر تم نماز پڑھنے لگو تو ہتھیا ر ساتھ رکھ لیا کرو تا کہ وہ وقت پر 66 کام آ سکیں ۔ اب چونکہ جنگ کا زمانہ نہیں بلکہ ارشاد و اصلاح کا زمانہ ہے اس لیے اب حذر “ سے