خطبات محمود (جلد 39) — Page 281
1958ء 281 (33) خطبات محمود جلد نمبر 39 سوره فاتحه اسلام اسلام کی بہترین دعاؤں میں سے ایک دُعا ہے اگر ہم پورے اخلاص کے ساتھ اسے پڑھتے رہیں تو یقینا اللہ تعالیٰ اسلام کو تمام دیگر ادیان پر کھلا کھلا غلبہ عطا کرے گا فرموده 5 دسمبر 1958ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: فاتحہ سورہ فاتحہ اسلام کی بہترین دُعاؤں میں سے ایک دُعا ہے جس کی قرآن کریم میں خاص طور پر تعریف آئی ہے۔ چنانچہ اس کا ایک نام سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي 1 بھی رکھا گیا ہے کیونکہ اس کی سات آیتیں ہیں جو بار بار دہرائی جاتی ہیں۔ مثانی کے معنے اعلیٰ کے بھی ہوتے ہیں اور مثانی کے معنے وادی کے موڑ کے بھی ہوتے ہیں۔ گویا یہ سورۃ انسان کو خدا کی طرف موڑ کر لے جانے والی ہے اور پھر بار بار دہرائی بھی جاتی ہے۔ چنانچہ تہجد کو ملا کر روزانہ چھ نمازوں میں سورۃ فاتحہ پڑھی جاتی ہے۔ اگر نوافل کو شامل نہ کیا جائے تو صرف ظہر کی نماز میں آٹھ بار سورۃ فاتحہ پڑھی جاتی ہے کیونکہ دوسنتیں پہلے پڑھی جاتی ہیں، پھر چار فرض پڑھے جاتے ہیں اور پھر دوسنتیں پڑھی جاتی ہیں ۔ گو فرض نماز سے پہلے چار سنتیں بھی پڑھ لی جاتی ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ دوسنتیں ہی پڑھا کرتے تھے۔ پس آٹھ رکعتیں ظہر کی ہوئیں، اس کے بعد عصر کی چار رکعتیں ہیں، مغرب کی پانچ رکعتیں ،