خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 252 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 252

1958ء 252 (30 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہمیشہ جائزہ لیتے رہو کہ تمہارے اعمال قرآن کریم کی بیان کردہ تعلیم کے مطابق ہیں یا نہیں مسلمانوں کے لیے ہر معاملہ میں مقدم قرآن کریم ہے اس کے بعد سنت اور پھر حدیث کا درجہ ہے فرموده 7 نومبر 1958ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ - 1 اس کے بعد فرمایا: دو مسلمانوں میں عام طور پر یہ عادت پائی جاتی ہے کہ اگر وہ قرآن کریم میں کسی خاص قوم کے عیب کا ذکر پڑھ لیں تو وہ اپنے آپ کو اس سے مستثنی خیال کر لیتے ہیں حالانکہ اصل میں اصول کا سوال ہوتا ہے۔ جو چیز ایک یہودی کے لیے بری ہے حالانکہ اُس کی کتاب ہماری کتاب سے ادنی ہے، جو چیز ایک عیسائی کے لیے بری ہے حالانکہ اُس کی کتاب میں کوئی شریعت ہے ہی نہیں وہ ہمارے لیے۔ یقیناً اُس سے زیادہ بری ہے۔ اگر ایک یہودی کے متعلق یہ کہا جائے کہ