خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 241 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 241

1958ء 241 (28) خطبات محمود جلد نمبر 39 دُعاؤں میں لگے رہو کہ اللہ تعالی اسلام کی مضبوطی کے زیادہ سے زیادہ سامان پیدا کرے عیسائیت کا مقابلہ کرنا ہمارا سب سے مقدم فرض ہے (فرموده 3 اکتوبر 1958ء بمقام نخله ) تشہد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ الناس کی تلاوت فرمائی اور پھر فرمایا: تینوں قل جو قرآن شریف کے آخر میں آئے ہیں یہ در حقیقت سورۃ فاتحہ کی تشریح کے طور پر ہیں۔ یوں تو سارا قرآن ہی سورہ فاتحہ کی تفسیر ہے لیکن خصوصیت سے وہ تینوں قل جو قرآن کریم کے آخر میں آئے ہیں ان میں آخری زمانہ میں پیدا ہونے والے مفاسد اور خرابیوں کی خبر دی گی ہے۔ چنانچہ انہی سورتوں میں سے ایک یہ سورۃ الناس بھی ہے جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں کئی قسم کے فتنے پیدا ہوں گے۔ ایک فتنہ تو اللہ تعالیٰ کے رب العالمین ہونے کے مقابلہ میں اُٹھے گا یعنی لوگ روپے دے دے کر ایمان خرید نا شروع کر دیں گے۔ چنانچہ دیکھ لو عیسائیوں نے ہمارے ملک میں لوگوں کو روپے دے دے کر ہی ادنی اقوام کو خرید نا شروع کیا تھا۔ انہوں نے ان کے بچوں کو تعلیم دلائی ، ان کی عورتوں