خطبات محمود (جلد 39) — Page 229
1958ء 229 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہیں کہ اگلے سال کا مالیہ سوایا، ب سال کا مالیہ سوایا، یا ڈیوڑھا ہو جائے گا اور دو سال تک یہ مصیبت چلے گی ۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی مر رہا ہو تو اُسے کہا جائے کہ ابھی تمہاری روح قبض نہیں کی جاتی پندرہ منٹ بعد قبض کر لی جائے گی۔ اس سے اُسے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ یہ وقت تو اس کے لیے اور اس کے رشتہ داروں کے لیے بڑی مصیبت میں گزرے گا۔ پس اللہ تعالیٰ سے ہی دُعائیں کرنی چاہیں کیونکہ سب طاقت خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے نہ گورنمنٹ اس بارہ میں کوئی مدد کر سکتی ہے اور نہ کوئی انسان مدد کر سکتا ہے ( غیر مطبوعه مواد از خلافت لائبریری ربوه ) صرف اللہ تعالیٰ ہی مدد کر سکتا ہے۔ 1 : بخاری کتاب بدء الخلق باب صفة النَّارِ وَإِنَّهَا مَخْلُوقَةٌ