خطبات محمود (جلد 39) — Page 196
1958ء 196 23 خطبات محمود جلد نمبر 39 دلائل کے ساتھ اسلام کو دنیا پر غالب کرنا وہ عظیم الشان کام ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں ہمارے سپرد کیا ہے اس کام کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھو اور اس کے لیے کمی کو بھی اپنے سامنے رکھو اور ان کے صحیح کوشش اور جدو جہد کرتے چلے جاؤ (فرمودہ 22 اگست 1958ء ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں مومنوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے فَاِنْ يَكُن مِنْكُمْ مِائَةً صَابِرَةٌ تَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنُ مِنْكُمْ اَلْفَ يَغْلِبُوا اَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللهِ وَاللهُ مَعَ الصَّبِرِينَ 1 یعنی ابھی تمہاری کمزوری کو دیکھ کر خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ اگر تم میں سو ثابت قدم رہنے والے مومن ہوں تو وہ دو سو کافروں پر غالب آجائیں گے۔ اور اگر ایک ہزار ثابت قدم رہنے والے مومن ہوں تو وہ دو ہزار کافروں پر غالب آجائیں گے۔ جب کمزوری دور ہے دور ہو جائے گی تو پھر کیا ہو گا اور کسی نسبت سے مسلمانوں کو یہ غلبہ میسر آئے گا ؟ اس کا علم ہمیں صحابہ کے عمل سے ہوتا ہے۔ صحابہ نے بعض دفعہ سو سو گنا دشمن سے بھی مقابلہ کیا