خطبات محمود (جلد 39) — Page 174
1958ء 174 (21) خطبات محمود جلد نمبر 39 قرآن کریم کی رو سے اسلام کی تبلیغ صرف چند افراد کا نہیں بلکہ ساری جماعت کا فرض ہے جماعت کو تبلیغ کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرنی چاہیں کہ وہ ہماری زبانوں میں اثر پیدا کرے (فرموده 8 راگست 1958ء) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی کہ: وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَّةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَافَّةً - 1 اس کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں بعض ایسے الفاظ پائے جاتے ہیں کہ اگر ان کی صحیح تو جیہہ مد نظر نہ رکھی جائے تو دشمنوں کے لیے اعتراض کا موقع پیدا ہو جاتا ہے۔ مثلاً یہی آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ تم سب مشرکوں سے قتال کرو۔ جیسا کہ وہ سب کے سب تم سے قتال کر رہے ہیں۔ اب اس جگہ قتال کے یہ معنے نہیں لیے جا سکتے کہ تلوار لے کر دشمنوں کا مقابلہ کرو کیونکہ اول تو آجکل تلوار کی جنگ کا زمانہ ہی نہیں ۔ اب تو ہوائی جہازوں اور ایٹم بموں کا زمانہ ہے اور پھر آجکل