خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 170 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 170

1958ء 170 خطبات محمود جلد نمبر 39 اس میں ضرور کوئی بات ہوگی۔ تو دیکھو ! عقلمند لوگ ہر زمانہ میں ہوتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی باتوں سے بھی فائدہ اُٹھا لیتے ہیں۔ پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہم میں یہ خوبی نہ ہو اور ہم بھی چھوٹی چھوٹی باتوں سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہ کریں۔ اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عیسائیت کے فتنہ کے استیصال کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث فرمایا گیا ہے اور ہماری جماعت کا بھی فرض ہے کہ وہ عیسائیت کو مٹانے کے لیے ہمیشہ کوشش کرتی رہے۔ آخر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو قیامت تک نہیں رہنا تھا لیکن عیسائیوں کا فتنہ ایک لمبے عرصہ تک رہنا تھا۔ پس جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپرد یہ کام کیا گیا تو در حقیقت یہ کام آپ کی جماعت کے سپرد کیا گیا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو جب تک زندہ رہے عیسائیت کی تردید فرماتے رہے لیکن اب یہ ہماری جماعت کا کام ہے کہ وہ عیسائیوں کے فتنہ کو دور کرے اور اس کام کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کرے۔ میں دیکھتا ہوں کہ بعض نوجوان عیسائیوں سے ڈر کر ان کا تمدن اختیار کر لیتے ہیں اور پھر اس پر بڑا فخر کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بڑا اچھا کام کیا ہے حالانکہ جب وہ عیسائیت کی نقل کرتے ہیں تو اپنے آپ پر لعنت کر رہے ہوتے ہیں اور اپنے منہ سے اپنے دین کو جھوٹا قراردے رہے ہوتے ہیں۔ ہماری جماعت کے نوجوانوں کو ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتابوں میں بار ہا تحریر فرمایا ہے کہ مجھے خدا نے عیسائیت کے استیصال کے لیے مبعوث فرمایا ہے 3 اور یہ کام صرف آپ کی ذات کے ساتھ مخصوص نہیں تھا بلکہ آپ کے سپرد اس عظیم الشان کام کے کرنے کے یہ معنے تھے کہ آپ کے بعد آپ کی جماعت کا یہ فرض ہو گا کہ وہ اس کام کو سنبھالے اور عیسائیت کو مٹانے کی کوشش کرے۔ چنانچہ آپ لوگوں میں سے ہی کچھ نوجوان افریقہ گئے اور وہاں انہوں نے عیسائیت کے خلاف ایسی جدو جہد کی کہ یا تو ایک زمانہ ایسا تھا جب یہ کی سمجھا جاتا تھا کہ سارا افریقہ عیسائی ہو جائے گا اور یا آج ہی ایک اخبار میں میں نے ایک انگریز خاتون کا مضمون پڑھا جس میں اُس نے لکھا ہے کہ جماعت احمد یہ کے ذریعہ اسلام افریقہ میں بڑی شرعیہ سے پھیل رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ جماعت جو پہلے پہل ٹا نگانیکا میں پھیلنی شروع ہوئی تھی اب مشرقی افریقہ کے اکثر علاقوں میں پھیلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔