خطبات محمود (جلد 39) — Page 152
1958ء 152 (18 خطبات محمود جلد نمبر 39 اللہ تعالیٰ کے حضور گرو اور اُسی سے مدد مانگو کہ یہی ہماری کامیابی اور ترقی کا اصل ذریعہ ہے خدائی جماعتیں اگر کثرت سے ذکر الہی کریں تو اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے اتر کر ان کی مدد کرتے ہیں (فرمودہ 13 جون 1958ء بمقام مری ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ -1 اس کے بعد فرمایا: اسلام کی ہر بات چونکہ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور اس کا مقصد انسان کی صحیح راہنمائی کرنا اور اسے ایسے راستہ کی طرف لے جانا ہے جو ہر لحاظ سے اس کے لیے مفید اور بابرکت ہو اس لیے بسا اوقات وہ ایسی تعلیم پیش کرتا ہے جو دنیا سے نرالی ہوتی ہے۔ دنیا میں جب فوجیں آپس میں لڑتی ہیں تو حکومتیں اپنے سپاہیوں کو خوب شرابیں پلاتی ہیں تا کہ انہیں ہوش نہ رہے اور موت کا ڈر